• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز ٹرانسفر کیس، حقائق کی بنیاد پر نہیں قانونی سوالات پر فیصلہ کرنا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) عدالت عظمی کے آئینی بینچ میں دیگر ہائی کورٹوں کے تین ججوں کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ اور اسی کی روشنی میں مرتب کی گئی سینیارٹی لسٹ سے متعلق آئینی مقدمہ کی سماعت کے دوران درخواست گزار ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے دلائل مکمل کرلیے ہیں جبکہ دوسرے درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا ہے،دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آئینی بینچ نے حقائق کی بنیاد پر نہیں بلکہ قانونی سوالات پر فیصلہ کرنا ہے حامد خان ایڈوکیٹ سےکہا کہ آپ کب تک ججوں کے خطوط پڑھیں گے؟ خطوط والا معاملہ لارجر بینچ میں زیر سماعت ہے، ہم اس معاملے پر نہ تو کوئی حکم دے سکتے ہیں اور نہ ہی سماعت کر سکتے ہیں جسٹس شاہد بلال نے فاضل وکیل کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے پاس اطلاع ہے کہ لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن اور لاہور بارایسوسی ایشن کے صدور ایک سیاسی جماعت سے وابستہ ہیں، اور آپ اسی سیاسی جماعت کے سینیٹر ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اب بار ایسوسی ایشن کی سیاست قومی سیاست کی نذر ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید