• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان منرل کارپوریشن میں 5 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

اسلام آباد(عاطف شیرازی)پی ایم ڈی سی (پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپویشن میں پانچ کروڑ کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ایم ڈی حکام نے بتایا کہ چار ملزم جیل میں دو ضمانت پر اور دو ضمانت پہ دو مفرور ہیں ایف آئی اے نے تاحال صرف 39لاکھ کی ریکوری کی ہے۔ ایف آئی اے حکام نے پبلک اکاونٹس کی ذیلی کمیٹی کو بتایا ہے چار ملزمان جیل میں ،دو ضمانت پر اور دو فرار ہیں ۔پبلک کاونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی نوید قمر کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں ہونے والی پانچ کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا معاملہ زیر غور آیا۔ پی ایم ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ملزم گرفتار ہے اسے ملازمت سے معطل کیا گیا ہے۔انکوائری کے بعد کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 39لاکھ کی ریکوری کی ہے۔چار ملزم جیل میں دو ضمانت پر اور دو فرار ہیں جس کے بعد کمیٹی مزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے معاملہ آئندہ کے لیے موخر کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید