• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان پر بھارتی سپریم کورٹ برہم

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن وجے شاہ کا انڈین فوج کی کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ انڈین سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس بی آر گوائی نے وجے شاہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئینی عہدے پر فائز شخص سے ایک خاص سطح کی تعظیم کی توقع کی جاتی ہے۔ جب ملک ایسی سنگین صورتحال سے گزر رہا ہو تو ہر لفظ ذمہ داری کے ساتھ بولنا چاہیے۔واضح رہے کہ بدھ کے روز مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے وجے شاہ کے بیان کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد بی جے پی وزیر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید