اسلام آباد(قاسم عباسی) حالیہ پاک بھارت جنگ میں ایل او سی پر چین سے حاصل کردہ SH-15توپ خانہ پاکستان کے لیے ایک حقیقی "گیم چینجر" ثابت ہوا۔"یہ خودکار SH-15 آرٹلری جو حال ہی میں پاکستان نے چین سے حاصل کی ہے، پہیوں والی توپ ہے اور وزن میں ہلکی ہے، جس نے پاک فوج کے توپ خانے کو ایل او سی پر بھارتی آرٹلری کے خلاف مؤثر طریقے سے "مارو اور نکل جاؤ" (Shoot and Scoot) کی حکمت عملی اختیار کرنے میں مدد دی ماہرین کے مطابق یہ اپنے زمرے کا بہترین نظام ہے، بھارتی عسکری تنصیبات کو مسلسل اور شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ انہوں نے سفید جھنڈے لہرادیے" ایک دفاعی تجزیہ کار نے بتایا۔SH-15توپ دراصل چین میں استعمال ہونے والے PCL-181توپ خانے کا ایکسپورٹ ورژن ہے، جو کہ چین اپنی دفاعی افواج میں استعمال کرتا ہے۔"SH-15کی شمولیت سے پہلے، پاکستان آرمی کے آرٹلری ریجمنٹس کو نقل و حرکت، باہمی انضمام (interoperability) اور بھاری وزن جیسے مسائل کا سامنا تھا، جو ان کے لیے ایک کمزوری تھی۔"بہتر فائرنگ کی رفتار، درستگی، اور "مارو اور نکل جاؤ" کی صلاحیتوں نے پاک فوج کو ایل او سی پر اپنے حکمت عملی مقاصد حاصل کرنے میں مدد دی۔"SH-15 اپنی کیٹیگری میں اس خطے کے بہترین اور مؤثر ترین سسٹمز میں سے ایک ہے۔" "ایل او سی کے اس پار، بھارتی عسکری تنصیبات جن میں ہیڈکوارٹرز، لاجسٹک بیسز، توپ خانہ، اور پوسٹس شامل تھیں، جو آزاد جموں و کشمیر میں شہری ہلاکتوں کی وجہ بنی تھیں، انہیں مسلسل اور شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ اُن کی جانب سے سفید جھنڈے لہرا کر تحمل کی درخواست کی گئی،" آئی ایس او آر راولپنڈی کے دفتر کی 12مئی 2025کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا۔