• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس مقابلہ میں ایک شخص مارا گیا، دیگر ساتھی فرار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پولیس سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔نیوٹاؤن پولیس نے رات گئے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک شخص ہلاک، دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک شخص بین الاضلاعی کار لفٹر گینگ کا سرغنہ تھا جو کار و موٹرسائیکل چوری سمیت سٹریٹ کرائم اور دیگر چوری کے درجنوں مقدمات میں سزا یافتہ اور ریکارڈ یافتہ ہے۔فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور مسروقہ کار و اسلحہ کی برآمدگی پرسی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ڈی ایس پی نیو ٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید