• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر ایچ سولہ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعد غیر قانونی تعمیرات شروع

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر)سیکٹر ایچ سولہ اسلام آ باد موضع داخلی شیخ پور میں وزیر اعظم کی جانب سے دانش یونیو رسٹی کے قیام کا اعلان ہوتے ہی ا س جگہ پلاٹوں اور معاوضہ کے لالچ میں غیر قانونی تعمیرات شروع ہو گئیں۔ لینڈ مافیا سی ڈی اے کے لینڈ ڈائریکٹوریٹ اور انفورسمنٹکی مبینہ ملی بھگت سے یہ تعمیرات تیزی سے کر رہا ہے۔ تعمیرات کا مقصد ان مکانوں کے نام پر سی ڈی اے سے کروڑوں روپے معاوضہ اور پلاٹ لینا ہے۔ شہریوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئر مین سی ڈی اے محمد علی ر ندھاوا سے اپیل کی ہے کہ پراجیکٹ کے مقام پر نئی تعمیرات کو روکا جا ئے۔
اسلام آباد سے مزید