• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفر ی کونسل (پی این ایم سی )کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نرسنگ ڈے منایا گیا ، منگل کو اس مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیااور بعدازاں سینکڑوں نرسز نے پی این ایم سی کی انتظامیہ کے ہمراہ واک میں شرکت کی۔سیکرٹری پاکستان نرسنگ کونسل آصف اقبال خٹک نے نرسز کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ صحت میں نرسز ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید