• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دستی بم رکھنے کے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دستی بم رکھنے والے ملزم محمد حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے کہا کہ ملزم کو جان بوجھ کر اس مقدمہ میں پھنسایا گیا ۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم سے جائے وقوعہ پر ہی دستی بم ریکور کیا گیا۔ دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزم سے تلاشی کے دوران دستی بم برآمد ہوا ۔
اسلام آباد سے مزید