• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 اور 9 مئی کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2025 کے تھیوری امتحانات اور میٹرک فرسٹ اینول 2025 کے عملی امتحانات جو 7 اور 9 مئی 2025 کو ملتوی کیے گئے تھے اب نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔ میٹرک کے عملی امتحانات میں کیمسٹری، فوڈ اینڈ نیوٹریشن، اور ٹیلرنگ (گونگے بہرے طلباء کے لیے) کا امتحان 27 مئی منگل جبکہ کیمسٹری، ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کا امتحان 29 مئی جمعرات کو لیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ تھیوری امتحانات میں 7 مئی کے پرچے اب 16 جون پیر اور 9 مئی کے پرچے 31 مئی ہفتہ کو لیے جائیں گے۔کنٹرولر امتحانات نے واضح کیا ہے کہ تمام امیدواران اپنے پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز اور سیشنز میں ہی امتحان دیں گے۔ نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔ پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ استعمال ہوں گی۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے سوکس پارٹ ٹو (غیر مسلم طلباء کے لیے) کی کتاب شائع نہ ہونے کے باعث اس پرچے کا انعقاد نہیں کیا جائے گا اور ایسے اُمیدواروں کو سوکس پارٹI- میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر نمبر دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید