• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل چوری کی دو درجن وارداتیں ، 3 چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں 100سے زائدوارداتوں میں کروڑوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ،دو رکشے،27موٹر سائیکل،38 موبائل فون اڑا لئے گئے۔27 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ،تین موٹر سائیکل اور گیارہ موبائل فون اسلحہ کی نوک پر جبکہ 9 جھپٹا مار کر چھین لئے گئے ۔ تھانہ نیو ٹائون کے علاقے فیض آباد محمد قیصر کے دفتر سے 12 لاکھ روپے کا سامان چوری ہو گیا ۔ تھانہ چکلالہ کے علاقے گلزار قائد میں سفطین خالد سے 6 لاکھ روپے مالیت کا لیپ ٹاپ اور 8لاکھ روپے مالیت کے متعدد موبائل فون چھین لئے گے۔تھانہ ٹیکسلا کے علاقے بی 17 میںسعدیہ کے گھر سے 10لاکھ روپے ،سعودی ریال اور زیورات چوری کر لئے گئے۔ تھانہ صدر بیرونی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر شیراز کے گھر سے دو موبائل فون اور 3لاکھ روپے کی نقدی چوری ہو گئی ۔ تھانہ کہوٹہ کے علاقے لونا میںافضال سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اورموبائل فون چھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید