• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل وڈکیتی کیس کے ایک ملزم کو سزائے موت، تین کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی سیشن عدالت نے ڈکیتی و قتل کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو سزائے موت، تین شریک ملزمان کو عمر قید اور دیگر الزامات میں مجموعی طور پر چالیس برس قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سنا دی۔عدالت نے چاروں ملزمان کو آٹھ لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ تھانہ کہوٹہ میں جون 2023 میں درج کیس کے مطابق چار ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے ۔بعدازاں پولیس نے رحیم اللہ، بلال، افضال اور زین العابدین کو گرفتار کر لیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم رحیم اللہ کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور اس کے تینوں ساتھیوں کو عمر قید اور مقتول کے ورثاء کو دو دو لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ۔ڈکیتی کے جرم میں چاروں ملزمان کو سات سات برس قید، پچاس پچاس ہزار روپے اور لوٹا گیا مال برآمد ہونے کے جرم میں تین تین سال قید اور پچیس پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اسلام آباد سے مزید