• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر تاریخ رقم کر دی،علامہ عنایت اللہ رحمانی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) علامہ عنایت اللہ رحمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت اہلحدیث صوبہ پنجاب، اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر تاریخ رقم کر دی ،مقبوضہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے زیر اہتمام یوم تشکر کے سلسلہ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے جس طرح ازلی دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا اسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ 
ملتان سے مزید