اسلام آباد (ساجد چوہدری) کامسٹس یونیورسٹی کے ریکٹر کے عہدے پر تقرری کیلئے پانچ نام وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کو بھجوا دئیے گئے، پینل میں پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد اور پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کے نام شامل ہیں،کامسٹس یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی نے یونیورسٹی کی سینیٹ کو ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کے عہدے پر تقرری کیلئے ان پانچ میں سے تین ناموں پر مشتمل پینل منظوری کیلئے صدر پاکستان کو بھجوانے کی سفارش کی ہے،ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی کی آسامی کیلئے 8 فروری 2024 کو اشتہار دیا گیا تھا۔ نئے پینل کی تشکیل کیلئے پانچ رکنی سرچ کمیٹی قائم کی گئی جس کے کنوینئر اعزاز احمد چوہدری جبکہ اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر دشکہ ایچ سید، سید محمد عمران مجید، ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی اور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق شامل تھے۔سرچ کمیٹی کے اجلاس 29 اپریل 2025اور پانچ مئی 2025کو منعقد ہوئے۔ کمیٹی نے اشتہار اور متعلقہ رولز پر غور و خوص کے بعد امیدواروں میں سے پانچ ناموں کا پینل تشکیل دیا۔