• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن/اسلام آباد(مرتضی علی شاہ/نمائندہ جنگ )پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے‘توقع نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ برطانیہ سے شیئر کرے گا جبکہ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات چیت ہوگی‘ہم عالمی برادری سے پھر کہتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی جارحیت سے روکا جائے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت کی وجہ سے خطے میں امن کی صورتحال میں بگاڑ پیداہوا‘ہمارے جواب کے پیچھے محرکات سب کے سامنے واضح تھے۔پاکستان امید کرتا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔ہماری امن سے محبت کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھا جائے۔پاکستان نے امن کی خاطر گرفتار بھارتی فوجی اہلکار واپس کردیا۔پاکستانی مسلح افواج ہمیشہ تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا جواب دیں گی ۔

اہم خبریں سے مزید