اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی اور پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر کیپٹن(ر) ظفر اقبال کو چیئر مین نیا پا کستان ہا ؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ،یہ اضافی چارج تین ماہ یا ریگولر چیئر مین کی تقرری تک کیلئے دیاگیا ۔ ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹ کو عہدے کا اضافی چارج 3ماہ یا ریگولر چیئر مین کی تقرری تک کیلئے دیاگیا ، آفتاب رشید اور رضوان جاوید ہاشمی کی خدمات سیکرٹریٹ بطور سینئر جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اضافی چارج دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ۔