ابوظہبی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں نایاب نسل کی بکری 70ہزار درہم میںفروخت ہوئی ہے۔اس بکری میں ہرن اور کتے جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس کی انفرادیت ہے ۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ میں نایاب نسل کی سلالی بکری 70ہزار درہم یعنی 19ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہوئی ہے ۔نیلامی میںشوقین حضرات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور بالآخر نایاب نسل کی بکری 70ہزار درہم میںفروخت ہوئی۔اس نیلامی میں سلالی اور سوڈانی نسل کی بکریاں شامل تھیں جن کی قیمتیں ان کے نسب اور جسمانی خصوصیات کے مطابق15سو سے لے کر4ہزار درہم تک لگائی گئیں جبکہ کچھ خاص جانور نمایاں قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ سلالی نسل کی بکریاں اصل میں سلطنت عمان کے علاقے صلالہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اب یہ نسل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی خاصی مقبول ہے۔سلالی نسل کی بکریوں کے نمایاں خد و خال میں متوازن جسم، چھوٹے کھڑے کان، کم بال، مڑا ہوا دُم، اور مختلف سائز کے گول دھبے شامل ہیں جو ان کی خوبصورتی اور قیمت میں اضافہ کرتے ہیں۔