• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا پر بھی تجزیہ کاروں نے حالیہ جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کرلیا ہے ، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک بھارت حالیہ تنازع کے بعد بنگلہ دیش میں خوشیاں منائی جارہی ہیں ، چین میں ہوائی جہازوں کے گرائے جانے کے معاملے پر میمز بنائی جارہی ہیں ،ہر طرف سے ہمارے دل بہت پریشان ہیں ،ہم نے اپنے چہرے پر کالک ملی ہے کہ ہم جیت گئے ہیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ ہم جنگ ہار چکے ہیں، ہمارے ساتھ کوئی بھی نہیں کھڑا ہوا ہے ، نیپال میں لوگ ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہے ہیں جیسے جنگ انہوں نے جیتی ہے ، یہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، ہمارے لوگوں کو بیرون ملک عزت دی جاتی تھی آج حال یہ ہے کہ جیسے ہمارے وزیراعظم کو ایک تھانے میں بلایا جاتا ہے جہاں انہیں دو دو مترجم ہوتے ہوئے بھی بات کرنے نہیں آتی ہے۔دوسری جانب سابق بھارتی جنرل بخشی نے کہا ہے کہ پورے مغربی میڈیا نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے ترک صدر ایردوان کیخلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔

اہم خبریں سے مزید