اسلام آباد(کامرس رپور ٹر) پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین بجٹ پرپالیسی مذاکرات آج پیر سے شروع ہونگے،پاکستان تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے مختلف تجاویز آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا، تکنیکی سطح کا مذاکرات کا دور مکمل ہوگیا ، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات 23مئی تک جاری رہیں گے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو ٹیکس ٹوجی ڈی پی کی شرح 11فیصد تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی،پاکستان تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کیلئے مختلف تجاویز بھی آئی ایم ایف کے سامنے رکھے گا۔آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کیلئے سخت کنٹرول چاہتا ہے، آئی ایم ایف ان قرضوں کی پائیدار ادائیگی پر زور دے رہا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی صنعتوں کیلئے خام مال اور بجٹ میں پراپرٹی کے لین دین پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرناچاہتا ہے، اگلے مالی سال کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے پر بات ہوگی، پاکستان سپرٹیکس ختم کرنےکی تجویز آئی ایم ایف کے پاس لےکر جا رہا ہے۔