• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی وفد اور ایم کیو ایم ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کے وفاقی وزراء اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان اتوار کو گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سمیت ملک کی سیاسی ورت حال پر بات چیت کی گئی، ایم کیو ایم نے وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے پر زور دیا۔ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ سفارشات۔ تاجروں کے مسائل ،کراچی حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکج ۔کے فور اور منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی، حکومتی وفد کی سر براہی وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ نے کی وفد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز، جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق،نسرینجلیل، جاوید حنیف، حفیظ الدین ایڈوکیٹ اور فیصل سبزواری شامل تھے،اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بتادیا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے۔آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید