• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے انڈونیشیا، دمام ڈیڑھ کروڑ کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ، 2 مسافر گرفتار

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاکستان کسٹمز کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر 2کارروائیاں کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا کے غیرملکی مسافر سے 27 ہزار سے امریکی ڈالر برآمد کئے گئے۔ انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے جو ضبط کر لئے گئے۔ دوسری کاروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95ہزار سعودی ریال برآمد کئے۔ مسافر محمد عرفان اللہ گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 سے دمام جا رہا تھا۔
اہم خبریں سے مزید