ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس لائنز ملتان میں جنرل پریڈ منعقد ہوئی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جعفر بخاری نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک وارڈنز، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، لیڈیز پولیس، اور گھڑ سوار دستوں نے شرکت کی اور منظم انداز میں مارچ کرتے ہوئے سلامی دی۔ڈی ایس پی نے جوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی پریڈز فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ حوصلہ افزائی کا ذریعہ بھی ہیں۔