• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمانہ کیسز کی شنوائی لاہور کی بجائے ملتان ریجنل دفتر میں ہونی چاہئے، پی ایم اے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پی ایم اے ملتان ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں گزشتہ روز پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ریجنل دفتر ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق احمد سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ ملتان میں جب ریجنل دفتر قائم ہے تو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام کیسز کی شنوائی ملتان ریجنل دفتر میں ہونی چاہئے ، لاہور میں تمام کیسز کی شنوائی کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ڈاکٹروں کو لمبا سفر کر کے لاہور جانا پڑتا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے اعلی حکام سے لازمی اس معاملے پر بات کر کے مسائل کا حل یقینی بنایا جائیگا،وفد میں ڈاکٹر عرفان پراچہ ،ڈاکٹر اسماعیل بشیر ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر شامل تھے۔
ملتان سے مزید