ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیئر مین پاکستان سرائیکی پارٹی محمد اکبر انصاری نے بلوچستان کے زمینی حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے اوراس صوبے میں سرائیکی مزدوروں کے مسلسل قتل کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردوں کے خاتمے تک فوج کے حوالے کردیا جائے ، انہوں نے اس بات پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکیوں کے مسلسل قتل پر ریاست کی جانب سے ان سنگین واقعات کو سنجیدگی سے نہ لینے سے سرائیکی قوم کو ریاست سے ایک بار پھر مایوسی ہوئی ہے ۔