ملتان(سٹاف رپورٹر)عید کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ۔ ادرک کی قیمت400سے بڑھ کر500روپے،آلو کی قیمت 20روپے سے بڑھ کر30روپے کلو،ٹماٹر 40 روپے سے 60روپے کلو،لہسن کی قیمت 150سے بڑھ کر 250روپے کلو،دہی220سے بڑھ کر240روپے کلو،پیاز کی قیمت40سے بڑھ کر80روپے کلو ہو گئی دریں اثناء اوپن مارکیٹ میں گرم مصالحہ جات اور دال چنا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا رجحان پیدا ہو گیا ۔