• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید تعطیلات میں واسا کے آپریشنل افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران شہریوں کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہنگامی منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے اور واسا کے تمام آپریشنل اور مینٹیننس کے شعبہ جات کو مکمل طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور قبرستانوں کے اطراف نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے، گٹروں کے ڈھکنوں کی مکمل دستیابی یقینی بنانے اور خراب ڈھکنوں کی فوری مرمت کے حوالے سے تمام متعلقہ سیوریج شعبہ جات کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،عید تعطیلات کے دوران واسا کے تمام آپریشنل افسران اور عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
ملتان سے مزید