• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا شعبہ کلینیکل سائنسز میں طلباء کی ہربل پروڈکٹ نمائش کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا شعبہ کلینیکل سائنسز میں طلباء کی ہربل پروڈکٹ نمائش کا انعقاد، اس موقع پر ڈی وی ایم کے 8ویں سمسٹر کے طلباء نے ہربل میڈیسن سے متعلق منفرد اور تحقیقی منصوبے پیش کیے چیئرمین شعبہ کلینیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلیم اختر، ڈاکٹر عرفان انور اور ڈاکٹر اعجاز احمد نے طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا مقصد صرف کتابی علم فراہم کرنا نہیں بلکہ طلباء میں تحقیق، جدت اور انٹرپرینیورشپ کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے ۔ نمائش میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد اور ڈاکٹر سعید مرتضیٰ نے طلباء کو ہربل ویٹرنری میڈیسن کے میدان میں جدید تحقیق اور عملی تربیت فراہم کی۔
ملتان سے مزید