• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘23مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے طاہر سے ڈاکووں اسلحہ کی نوک پر 20ہزار موٹرسائیکل موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے خالد محمود سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 40ہزار موبائل لوٹ کر لے گئے تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے اسامہ سے مسلح ڈاکووں 70ہزار موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقے جمعہ خان کے گھر تین مسلح ڈاکو داخل ہوئے ہمشیرہ سے طلائی بالیاں اور 10ہزار چھین کر فرار ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے وسیم کی موٹرسائیکل مسلح نامعلوم ملزمان نے چھین لی جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے بلال کا موبائل مظفر آباد کے علاقے علی المرتضی کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے عمر کی بکری ممتاز آباد کے علاقے افتخار کی نقدی موبائل فیصل کی موٹرسائیکل قادر پورراں کے علاقے میں دانش کے مویشی ، سعید کی گائے نیوملتان کے علاقے وقاص کی نقدی موبائل نصراللہ کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے شہزاد کا رکشہ ، حرم گیٹ کے علاقے ابراہیم کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے قیڈر کی ریٹ طیب کی موٹرویں وغیرہ اوربستی ملوک کے علاقے شاہد کے مویشی چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید