• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے موقع پر صفائی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں عید صفائی پلان اور آپریشنل حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد نے عیدالاضحیٰ تیاریوں اور صفائی آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہریوں کو عید ایام میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی پلان نافذ کردیا گیا ہے جبکہ تمام افسران اور فیلڈ ٹیمیں عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں شہریوں میں 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد بائیوڈیگریڈیبل ویسٹ بیگز تقسیم کئے جارہے ہیں ۔
ملتان سے مزید