ملتان (سٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے یومِ تاسیس کے موقع پر ملتان برانچ کونسل کی جانب سے ممبران اور اُن کی فیملیز کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگار تقریب میں نائب صدر آئی سی ایم اے پاکستان میاں محمد یاسین اور ڈائریکٹر اسٹریٹجک بورڈ ضیاء المصطفیٰ اعوان نے خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر آئی سی ایم اے پاکستان میاں محمد یاسین نے کہا کہ آج پاکستان میں آئی سی ایم اے کا کردار نہایت اہم اور مؤثر ہے۔ اس موقع پر محمد شعیب، چیئرمین آڈٹ ایشورنس اینڈ رسک ایڈوائزری بورڈ، اور وقاص خالد، چیئرمین ایس ایم پی بورڈ آئی سی ایم اے پاکستان، کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔