• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل کاخانپور بگاشیرگرڈ سٹیشن کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر جی ایس او سرکل ملتان محمد رضا ظفر نے132کے وی خانپور بگاشیرگرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گرڈ اسٹیشن کے مختلف آپریشنل اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاور ٹرانسفارمرزکی لوڈنگ پوزیشن، سسٹم کی کارکردگی، لاگ بکس اور آپریشنل ریکارڈ کو چیک کیا گیا تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مستحکم اور بلا تعطل برقرار رکھنے کے لئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے گرڈ اسٹیشن میں موجود بیٹری بینک اور متعلقہ آلات کی حالت اور کارکردگی کا بھی معائنہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام ضروری آلات کو مکمل فعال اور معیاری حالت میں رکھا جائے ۔
ملتان سے مزید