• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان(سٹاف رپورٹر) عید الضحیٰ کی آمد قریب آتے ہی شہر میں گوشت کی مانگ میں کمی پیدا ہو گئی ۔ عید الضحیٰ کی آمد قریب آ گئی ۔عید کے حوالے سے کینٹ ،نیو ملتان،گلگشت،ممتاز آباد،مظفر آباد،قاسم بیلہ،نواں شہر،امیر آباد،حافظ جمال روڈ،چونگی نمبر 14،ایم ڈی اے چوک،سورج میانی،پل براراں سمیت مختلف علاقوں میں گوشت کی مانگ میں کمی پیدا ہو گئی ہے۔ مٹن،بیف اور چکن کی دکانوں پرجو رش دیکھنے میں آتا ہے اس میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔قصابوں کا کہنا ہے کہ ہر سال عیدالضحیٰ کی آمد قریب آنے پر گوشت کی طلب کم ہو جاتی ہے۔
ملتان سے مزید