• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازاروں میں چھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالالضحیٰ کے موقعہ پر بوہڑ گیٹ سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں چھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی دکانوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ۔ دکانداروں نے عید سیزن کمانے کے لئےچھریوں ‘ٹوکہ اور مڈھی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔ شہری اپنی آسانی کیلئے ان اوزاروں کو خریدرہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ چھریاں اور ٹوکے تیز کرنیوالی دکانوں پر بھی رش بڑھ گیاہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ چھریوں ‘ٹوکے اور مڈھی کی قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے‘ تاہم جانوروں کی قربانی کیلئے ان اوزاروں کو تیز کرنا بھی ضروری ہوتاہے۔
ملتان سے مزید