ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کی ذاتی مانیٹرنگ کے سلسلے فیلڈ وزٹس کئے۔ کمشنر نے شاہ رکن عالم کالونی کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں میں بائیوڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے گھروں میں جاکر قربانی آلائشوں کی محفوظ تلفی سے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اور شہریوں سے صفائی مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔کمشنر نے کہا کہ عید ایام میں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ریڈ الرٹ جاری ہے جبکہ قربانی جانوروں کی آلائشیں مقررہ کنٹینرز اور ڈمپنگ پوائنٹس میں ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی انتظامات کو مؤثر بنانے کیلئے ڈویژن بھر میں زیرو ویسٹ مہم جاری ہے اور آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے خصوصی پلان نافذ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد نے صفائی انتظامات بارے بریفننگ دی ۔