ملتان(سٹاف رپورٹر)قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو باقاعدہ طریقے سے محفوظ بنائیں۔ ماہرین کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو محفوظ بنانے کے لیے جاری کردہ ہدایات کے مطابق قربانی کا جانور ذبح کرنے سے قبل ہی کھالوں پر نمک لگانے کا انتظام کر کے رکھیں تاکہ کھالوں کو جراثیموں کے حملے سے پاک رکھا جا سکے۔ماہرین کے مطابق گائے کی کھال کے لیے 5 کلو نمک اور بھیڑ اور بکرے کی کھال کے لیے 3 کلو نمک درکار ہوتا ہے، قصاب کو ہدایت دیں کہ وہ نمک کھال کے گوشت والے حصے پر لگائے، اس کے علاوہ کھال کو سائے میں ہوادار جگہ پر رکھیں اور پانی لگنے سے بھی بچائیں ۔