ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کی آمدقریب آنے پر شہرکےمختلف علاقوں ایم ڈی اے چوک پل براراں، ممتازآباد‘ نیوملتان، گلگشت،سورج میانی، مظفر آباد، ٹاٹے پور ،کینٹ،اندرون شہر ،حافظ جمال روڈ‘ معصوم شاہ روڈ، رشیدآباد، سدو حسام، ٹمبر مارکیٹ، چوک شہیداں، حرم گیٹ‘ دہلی گیٹ، لوہاری گیٹ، بوہڑ گیٹ وغیرہ میں چھوٹے اور بڑے جانوروں کی آرائش و خوبصورتی کےسامان کی خریدوفروخت میں تیزی آگئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہےکہ جوجھانجھر گذشتہ سال80 روپےمیں فروخت کی جارہی تھی اب اس کی قیمت 120 روپےکردی گئی ہے‘ہارکی قیمت200 روپے سے بڑھا کر 300روپےکردی گئی اورگھنٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیاہے۔