• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی چھٹیوں سے قبل آخری روز عدالتوں میں ضمانتوں کے حصول کیلئے رش

ملتان(سٹاف پورٹر) عید کی سرکاری چھٹیوں سے قبل آخری روز عدالتوں میں ضمانتوں کے حصول کے لئے شدید رش لگا رہا۔عید اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کے لئے جیلوں میں قید ملزمان کے ورثا نے کثیر تعداد میں عدالتوں سے رجوع کیا۔ اعلی عدالتوں کی جانب سے بھی احکامات ہیں کہ ضمانت سے متعلق کیسز پر فوری شنوائی کی جائے۔ عدالتوں کی جانب سے معمولی جرائم کے قیدیوں کو عید پر ریلیف بھی دیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں گز شتہ روز ضمانت کی 200درخواستیں دائر ہوئیں آج سے عدالتوں میں چھٹیاں رہیں گی اسی وجہ سے گزشتہ روز ضلع کچہری میں سائلین کا رش زیادہ تھا۔
ملتان سے مزید