• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ کی کھانے کے بعدبھارت دوبارہ جنگ کیلئے سو بار سوچے گا ، ڈاکٹر روبینہ اختر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کی رہنما و امیدوار این اے 148ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں 10مئی کی صبح کو انڈیا کے منہ پر شکست کا جو تھپڑ مارا ہے بھارت ابھی تک اپنے گال سہلا رہا ہے انٹرنیشنل میڈیا نے بھی بھارتی میڈیا کا جنگ کے دوران جھوٹ اور غلط بیانی پر پردہ اٹھایا ہے،بھارت منہ کی کھانے کے بعد وہ دوبارہ جنگ چھیڑنے کے لیے سو بار سوچے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے پائلٹوں نے جوان مردی اور شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بستی نو حلقہ 148این اے میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید