• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا شکاگو میں قربانی دینے والے مزدوروں کو خراج عقیدت

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کی جانب سے بختیار لیبر حال شاہ رکن عالم کالونی میں یکم مئی محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر سن 1886ء کو شگاگو امریکہ میں عظیم قربانی دینے والے ملازمین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،تقریب کے نظامت کے فرائض ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے ادا کیے،عہدے داران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے یونین رہنماچوہدری غلام رسول ،گجر رانا محمد انور، غلام دستگیر میتلا، شکیل بلوچ ، چوہدری محمد خالد ، رانا مظہر لطیف ،الیاس جٹ اور سید عاطف زیدی نے کہا بجٹ 2026ء میں ملازمین کی معاشی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 50 فیصد تنخواہ میں اضافہ کیا جائے.کم از کم اجرت 60 ہزار روپے کی جائے۔پنشن میں اضافہ کم از کم 40 فیصد کیا جائے، ملک میں جاگیرداری،سرمایہ داری کے فرسودہ نظام کو ختم کر کے اسلامی مساوات پر مبنی نظام قائم کیا جائے، ملازمین کے بنیادی حق تنظیم سازی پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے، ملک کے جاگیرداروں،سرمایہ داروں،سیاست دانوں اور ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کر کے اسے عوام کی ضروریات اور ریٹائرمنٹ کے بعد علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے ۔
ملتان سے مزید