• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز کے بورڈ کا اجلاس، نصابوں کا تفصیلی جائزہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا بورڈ آف فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز کا اجلاس ڈین پر وفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوذر خلیل، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین انگڑیال، پر وفیسر ڈاکٹر عذر را پر وین ، پر وفیسر ڈاکٹر رحما حفیظ، پر وفیسر ڈاکٹر منزہ حیات، ڈاکٹر فرزانہ کو کب، ڈاکٹر صنوبر ورضوان ، ڈاکٹر منزہ ربانی، ڈاکٹر رحمت اللہ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن، ڈاکٹر شبانہ نذر، اور ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے شرکت کی،اجلاس کے دوران فیکلٹی کے مختلف شعبہ جات بشمول اسلامک سٹڈیز، انگلش، اردو، عربی اور سرائیکی ایریا سنڈی سنٹر کے بی ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے نصابات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور غور و خوض کے بعد ان نصابات کو متفقہ طور اور فہم قرآن کورس کو بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں ہائر ایجو کیشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق پڑھانے کی منظوری دی گئی،مزید بر آںمتعلقہ شعبہ جات اور یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے امتحانات کے لیے متحنین کے پینلز کی بھی منظوری دی گئی۔
ملتان سے مزید