• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 19افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، مخدوم رشید پولیس نے ملزم راشد سے 300گرام چرس، ملزم اشفاق عرف شکا سے 140گرام آئس، بستی ملوک پولیس نے ملزم بشیر سے 12لیٹر شراب ،ملزم ناصر سے 17لیٹرشراب، سٹی و صدر جلالپور پولیس نے ملزم وقاص سے 30لیٹر شراب ،ملزم جعفر سے 30لیٹر شراب، ملزم اللہ رکھا سے 30لیٹرشراب، ملزم پرویز سے 20لیٹر شراب، دہلی گیٹ پولیس نے ملزم غلام مصطفیٰ سے 10لیٹر شراب ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم ا شرف سے 10لیٹرشراب، پاک گیٹ پولیس نے ملزم خرم سے 10لیٹرشراب، گلگشت پولیس نے ملزم فیصل سے 10لیٹرشراب، ملزم گلزار سے 20لیٹر شراب، ملزم ناصر سے 25گرام آئس، کینٹ پولیس نے ملزم صادق سے 10لیٹر شراب، قطب پور پولیس نے ملزم شکیل مسیح سے شراب، ملزم محسن سے 20لیٹر شراب اور شاہ شمس پولیس نے ملزم عبدالرحمان سے 530گرام چرس برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ کینٹ پولیس نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے شہری سے رقم چھین کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ گلگشت پولیس نے بوگس چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ تھانہ کینٹ پولیس نے سرکاری سیل کو ڈی سیل کرنے ،کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام میں 6 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید