• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز کی نجکاری نہ کی جائے، ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن

ملتان (سٹاف رپورٹر) یکم مئی کے موقع پر کو شگاگو کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلوے ورکرز یونین اوپن لائن نے ایک ریلی ریلوے سٹیشن ملتان سے لے کر رکشہ سٹینڈ تک نکالی  جس کی قیادت چوہدری محمد اجمل اور شیخ محمد رفیق نے کی ان کے ہمراہ دیگر عہدیداران جمشید خان، محمد اسلم، عبد القدیر، ابرار حسین، محمد احمد، محمد ندیم، محمد اقبال، محمد آصف اور دوسرے کارکنان شامل تھے۔ شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے تھے، مقررین نے اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان اور وفاقی ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنرز کی پینشن میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔عارضی ٹی۔ ایل ۔اے پر کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر کنفرم کیا جائے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کی گریجویٹی اور دوسرے بقایا جات کی جلد ادائیگی کی جائے،ریلوے کی نجکاری نہ کی جائے کیونکہ یہ پاکستان کی ڈیفنس لائن ہے، ریلوے کے بند سیکشنز پر ٹرینیں بحال کی جائیں ۔
ملتان سے مزید