ملتان ( سٹاف رپورٹر )شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ بستی ملوک کے علاقے رمضان سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 20ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ پاک گیٹ کے علاقے عبدالریحان کا موبائل نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر لے گئے جبکہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے عبدالوحید کی نقدی 30ہزار موبائل فونز قطب پور کے علاقے عنصر کا موبائل عارف کی نقدی 1لاکھ 20ہزار شاہ شمس کے علاقے شمیم بی بی کا موبائل گلگشت کے علاقے ریحان کا موبائل اللہ دتہ کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے یونس،بشیر کی موٹرسائیکلیں اختر کا میٹر بجلی صدر کے علاقے لطیف کا موبائل قادر پورراں کے علاقے فرخ کا ٹرانسفار حسین کا سولر پینل نیوملتان کے علاقے نجیب بی بی کی طلائی بالیاں ظفر حسین کا پمپ مسعود کی موٹرسائیکل کاشف کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے نسرین بی بی کا سونا احمد کی نقدی و پائپ سیتل ماڑی کے علاقے علی رضا کا میٹر بجلی عبید کی نقدی 30ہزار احمد کا میٹر بجلی لوہاری گیٹ کے علاقے صابر حسین کا میٹر بجلی رفاقت رشید کا موبائل بستی ملوک کے علاقے اشتیاق احمد کا سولر سسٹم سٹی شجاع آباد کے علاقے ندیم کی سولر پلیٹیں سٹی جلالپور کے علاقے فاروق کی مکئی صدر جلالپور کے علاقے اسلم کی سولر موٹر اور غلام عباس کا پمپ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔