کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع ویسٹ میں گذشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل محمد فاروق کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن جنوبی میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز، ویسٹ،ٹریفک، اور ایس ایس پی ویسٹ ، کورنگی، کیماڑی ، سٹی،کے علاوہ دیگرپولیس افسران و جوان اور شہید کانسٹیبل کے ورثاء،دوست احباب دیگر رشتہ داران و اہالیان علاقہ نے شرکت کی۔