• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈیا نے واہگہ بارڈر کی تقریب بحال کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ /مانیٹرنگ ڈیسک ) انڈیا نے پاکستان کے ساتھ واہگہ سرحد پرپرچم کشائی اور مارچ کی تقریب پھر سے بحال کردی ‘انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کاکہنا ہے کہ تقریب کا عوام کے لیے آغاز بدھ سے ہوگا جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تقریب بند نہیں کی تھی۔ادھر پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے۔بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر کے ان ریمارکس کے حوالے سے کہ پاکستان نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ڈرون اور میزائلوں کے ذریعے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم ان الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اہم خبریں سے مزید