• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سفیر‘ ایئر چیف ملاقات‘ دفاعی اشتراک مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چینی سفیر نے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی غیر معمولی آپریشنل مہارت کو سراہا اور اس مہارت کو قومی دفاع سے وابستگی کا اعلیٰ مظہر قرار دیا ‘چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کی خود انحصاری پر مبنی حکمت عملی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید