اسلام آباد(رپورٹ/حنیف خالد)حکومت پاکستان، وزارت دفاع نے 20 مئی 2025 کو جاری نوٹیفکیشن کے تحت جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، چیف آف آرمی اسٹاف، کو پاکستان آرمی ریگولیشنز (رولز) 1998 کے رول 199-A کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس ترقی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔