• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں28 مئی سے تعطیلات، 27مئی تک سکولوں کے اوقات میں بھی کمی

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ،اپنے رپورٹر سے)پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں  میں  گرمی کی شدت کی وجہ سے 28  مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی سکولز کے اوقات کا رمین بھی کمی کر دی گئی ۔ صوبے بھر کے تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات بجے سے 11 بجے  کھلیں گے۔ پنجاب  حکومت نے گرما کی تعطیلات گرمی کی شدت کی وجہ سے کی ہیں جو  14 اگست تک ہوں گی ۔اس سے قبل یہ تعطیلات یکم جون  تک  ہونا تھی ۔ادھر بدھ سے سکولز کی دوسری شفٹ کو بھی موسم گرما کی تعطیلات کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات اور شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کے نئے نظام الاوقات کے نوٹیفکیشن جاری کردئیے۔صبع کی شفٹ والے تعلیمی ادارے 28مئی سے14اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کیلئے بند رہیں گےجبکہ شام کی شفٹ والے21مئی سے14اگست تک بند ہوں گے۔تعلیمی اداروں کے لئے21سے27مئی تک کیلئے نئے نظام الاوقات کے تحت تعلیمی ادارے صبح ساڑھےسات بجے لگیں گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ راولپنڈی میں سرکاری تعلیمی اداروں اور کالجز نے نئے نظام الاوقات کے نفاذ کے نوٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے تاحال اوقات کار میں کمی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔والدین نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید