راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں ،17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،3موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے جب کہ 7افراد سے ان کے موبائل جھپٹ لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی ڈکیتی اور سرقہ بالجبر معمول بن گئے ۔تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ لوئی بھیر میں ڈکیتی جبکہ تھانہ بھارہ کہو میں سرقہ بالجبر کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ۔ تھانہ آبپارہ اور تھانہ کراچی کمپنی میں 50 لاکھ اور 35 لاکھ ڈکیتی کے مقدمے درج کئے گئے ۔ گنج منڈی میں نیو مکہ ٹریڈرز کامالک سہیل احمد اپنی دکان بند کرکے واٹر کولرمیں 70 لاکھ روپے ڈال کر اپنے چچا حاجی محمد ادریس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پنڈورہ اپنے گھر جا رہے کہ تھانہ بنی کے علاقہ سراجیہ پارک والی گلی میں ان کاتعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر 2 نامعلوم ملزمان آئے اور اسلحہ کینوک پر ان سے رقم سے بھرا واٹر کولر چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر محمد طیب سے5لاکھ 42ہزارروپے ،موبائل شناختی کارڈ و کاغذات ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر وسیم سجاد سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے ۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔رتہ امرال میں محمدایاز کے گودام کے تالے توڑ کر 400کاٹن لیدرجوتے اور23کاٹن پلاسٹک جوتے،ٹینچ بھاٹہ میں سعدیہ کے گھر سے 50ہزار روپے اورسونا مالیتی5لاکھ روپے ،محمدی کالونی میں کامران انجم کے گھر سے تالے توڑ کر اڑھائی لاکھ روپے اورسونا مالیتی 6لاکھ روپے ،چکلالہ سکیم تھری میں حیدر اقبال کے گھرسے طلائی زیورات 6 تولے ، غیر ملکی کرنسی اڑالی گئی ۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی لین 7میں پی آئی اے کے ریٹائرڈ آفیسر محمد وحید منگل کی رات گلی میں واک کررہے تھے کہ 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پران سے موبائل چھین کرفرار ہوگئے ،