• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے شہناز شیخ سے جیلیسی ہوتی ہے: صبا حمید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ باصلاحیت اداکارہ صبا حمید نے شہناز شیخ سے جیلیسی کا اعتراف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا حمید نے سرکاری ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات چیت کی۔

شو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں شہناز شیخ کی بہت بڑی فین ہوں۔

دورانِ شو صبا حمید کو پاکستان شوبز انڈسٹری کی مختلف معروف شخصیات کی تصاویر دیکھا کر ان کے بارے میں اداکارہ کے خیالات معلوم کیے گئے۔

جب انہیں ماضی کی مقبول اداکارہ شہناز شیخ کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں شہناز شیخ کی اتنی بڑی فین ہوں کہ میں ان سے جیلیس ہوں۔

انہوں نے شہناز شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کسی کی فین ہوں، کسی کو کاپی کرنا چاہتی ہوں تو وہ شہناز شیخ ہیں۔ میرے خیال میں سچویشنل کامیڈی میں شہناز سے بہترین ٹائمنگ پاکستان میں کسی کی نہیں۔

صبا حمید نے مزید کہا کہ مجھے شہناز سے رشک آتا ہے، میں ان کی اتنی بڑی فین ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید