• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی کی فرضی مشقیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)لودھی کالونی تھانے پر اچانک حملے کی صورت سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت ریسپانڈ کرنے کی موک ایکسرسائز، کسی بھی دہشت گرد حملے سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کا مظاہرہ ،حساس اطلاع ملنے پر فورسز نے بھرپور عملی کارروائی کی، جس میں منصوبہ بندی، سرعت عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کا واضح مظاہرہ کیا گیا۔ حملے کے ابتدائی لمحات میں دستی بم کے دھماکوں اور زخمی اہلکاروں کی اطلاعات کے بعد ریپڈ ریسپانس یونٹس، انسداد دہشتگردی اسکواڈز اور دیگر معاون ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ علاقے کا محاصرہ کیا گیا، تھانے کی کلیئرنس کے لیے سٹرکچرل سرچ آپریشن کیا گیا، اور تمام سیکیورٹی مراحل انتہائی مربوط انداز میں مکمل کیے گئے۔
ملتان سے مزید